ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے عید میلاد النبی (ص) اور جمعۃ الوداع سمیت 15سرکاری چھٹیوں کو ختم کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے عید میلاد النبی (ص) اور جمعۃ الوداع سمیت 15سرکاری چھٹیوں کو ختم کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے مسلمانوں سے نفرت کی بنیادپر نہ صرف خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی سرکاری چھٹی ختم کر دی بلکہ عید میلاد النبی اور جمعۃ الوداع سمیت 15چھٹیوں پر پابندی لگا دی ۔اس کے علاوہ مذہبی تہواروں اور سیاسی و مذہبی شخصیات کے یوم پیدائش اور یوم وفات سمیت سرکاری چھٹیاں منسوخ کرنے کی منظوری ریاستی کابینہ نے دی۔وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عظیم شخصیتوں کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت، کارناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانے کے مقصد کیلئے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائے گی۔