یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدرالدین آج قوم سے خطاب کریں گے یہ خطاب شہید حسین بدارالدین کی شہادت کی سالگرہ کی مناسبت سے کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک بدرالدین آج قوم سے خطاب کریں گے یہ خطاب شہید حسین بدارالدین کی شہادت کی سالگرہ کی مناسبت سے کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق عبدالملک بدرالدین اپنے خطاب میں ملکی اور غیر ملکی حالات  پر روشنی ڈالیں گے ۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ یمنی فوج کے ساتھ ملکر یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا مقابلہ کررہری ہے۔