مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے سپاہ کی طرف سے اسرائیل کے مد مقابل اسلامی مزاحمت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے فوجی اہلکاروں کو امریکی فوجیوں سے قوی اور مضـوط ہونا چاہیے ایرانی سپاہ اسلام اور مسلمانوں کا دفاع کرنے کے لئے بالکل آمادہ ہے جس طرح امریکہ اسرائیل کی آشکارا مدد کررہا ہے اسی طرح ایران بھی فلسطینیوں کی آشکارا مدد کررہا ہے۔ جنرل سلامی نے سپاہ کے طبی اور صحت کے عملہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محروم علاقوں میں طبی امداد فراہم کرنے والے ڈاکٹر قابل فخر اور اہم کارنامہ انجام دے رہے ہیں وہ بیمار افراد کاعلاج کرتے ہین ان کے درد کو کم کرنے کی تلاش و کوشش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ انسانوں کی جان بچانا سپاہ کے اہم وظائف اور فرائض میں شامل ہے اور یہ بات سپاہ کے لئے فخر کا باعث ہے کہ جن پسماندہ علاقوں میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں وہاں سپاہ کے ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جنرل سلامی نے دیگر ممالک کی مسلح افواج اور ایرانی مسلح افواج کاموازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کی مسلح افواج کے پاس فوجی وسائل ہم سے کہیں زیادہ ہیں اور وہ ہم سے قوی ہیں لیکن انسانیت کے ساتھ ہمدردی میں ایران کی مسلح افواج کا پہلا مقام ہے۔ جنرل سلامی نے صحت اور سلامتی کی اہمیت کو معاشرے کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشرے اور ماحولیات کے امور پر بھی خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی فوج ایمان اور انسانیت کے ہتھیاروں سے بھی مسلح ہے اور ہماری فوج کو ہر لحاظ سے امریکی فوجیوں سے قوی اور مضوبط ہونا چاہیے۔