مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس جنوبی کوریا کے دورے پر دارالحکومت سیؤل پہنچ گئے ہیں امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جنوبی کوریا کے حکام کے ساتھ مذاکرات میں شمالی کوریا کے میزائل سسٹم اور جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اوج پر ہے اور اس صورت میں امریکی ناغـ صدر کا جنوبی کوریا کا دورہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مزید کشیدگی کا باعث بنےگا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نا صرف جزیرہنما کوریا میں کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے بلکہ وہ دنیا میں ہرجگہ کشیدگی پیدا کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 اپریل 2017 - 12:55
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس جنوبی کوریا کے دورے پر دارالحکومت سیؤل پہنچ گئے ہیں امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔