مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبوں مشرقی و مغربی آذربائیجان اور کردستان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے علاقہ کے دریاؤں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئيں ادھر طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں اردبیل میں بجلی منقطع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور امداد رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔ جاں بحق افراد کو طبی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے مجموعی طور پر اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 30 کی شناخت ہوگئی ہے۔ مشرقی اور مغربی آذربائیجان کے عجب شیر اور آذر شہر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2017 - 18:56
اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی صوبوں مشرقی و مغربی آذربائیجان اور کردستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔