مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں مقامی فٹبال کلب کی بس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوگیاہے۔زخمی کھلاڑی کا تعلق بوروشیا ڈورٹ منڈ فٹبال ٹیم سے ہے ۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بوروشیا ڈورٹ منڈ فٹبال ٹیم کا کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار دیگر کھلاڑی محفوظ رہے تاہم بس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات کو ساڑھے آٹھ بجے بوروشیا ڈورٹ منڈ کلب نے موناکو کلب کے خلاف چیمپئنز لیگ کا میچ کھیلنا تھا۔ تاہم دھماکے کے بعد یہ میچ بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق شام پونے 7 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے اردگرد کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 12 اپریل 2017 - 00:36
جرمنی میں مقامی فٹبال کلب کی بس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوگیاہے۔