امریکی وزير خارجہ ریکس ٹلرسن کی روس کے صدر پوتین کے ساتھ ملاقات منسوخ ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ ریکس ٹلرسن کی روس کے صدر پوتین کے ساتھ ملاقات منسوخ ہوگئی۔ امریکی وزير خارجہ رواں ہفتہ ماسکو کے دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کرنے والے تھے۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ روس امریکی وزير خارجہ سے شام کے ایئر بیس الشعیرات پر حملے کے بارے میں وضاحت طلب کرےگا۔ اسپوٹنک نے اس ملاقات کے منسوخ ہونے کی وجہ بیان نہیں کی ہے۔