مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے خصوصی بحری بیڑے " کارل ونسن اسٹرائیک گروپ" کو جزیرہ کوریا میں تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ اسٹرائیک گروپ بحری بیڑے میں جنگی جہازوں سمیت بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ امریکی پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے کی خطے میں تعیناتی کا مقصد صورتحال پر نہ صرف نظر رکھنا ہے بلکہ اس پر قابو بھی پانا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ عالمی سطح پر بالخصوص جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی پیدا کررہا ہے۔ ادھر شمالی کوریا بھی امریکہ کے ہر خطرے سے نمٹنے کی مکمل تیاری کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 اپریل 2017 - 13:33
امریکہ نے اپنے خصوصی بحری بیڑے " کارل ونسن اسٹرائیک گروپ" کو جزیرہ کوریا میں تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔