اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان تقریباً 2 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پاگیا جو کہ اسرائیل کی سرکاری کمپنی کے مطابق کسی بھی ملک سے ہونے والا اس کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان تقریباً 2 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے پاگیا جو کہ اسرائیل کی سرکاری کمپنی کے مطابق کسی بھی ملک سے ہونے والا اس کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی سرکاری دفاعی کمپنی اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ہندوستان کے ساتھ تقریباً 2 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے۔اسرائيلی کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت بھارتی فوج اور بحریہ کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق وہ بھارت کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جس میں میڈیم رینج زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائلز، لانچرز اینڈ کمیونیکیشنز اور کنٹرول ٹیکنالوجی شامل ہیں اور اس کی مالیت تقریباً 1.6 ارب ڈالر ہوگی۔اسرائیلی کمپنی کے مطابق اس کے علاوہ بھارت کے زیر تعمیر اولین طیارہ بردار بحری بیڑے میں نیول ڈیفنس سسٹم بھی نصب کیا جائے گا جس میں طویل فاصلے تک زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل بھارت کو اسلحہ فروخت کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2015 کے دوران بھارت ترقی پذیر دنیا کا اسلحہ خریدنے والا دوسرا بڑا ملک تھا۔