مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب واحد ملک ہے جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کا دوست قراردیا اور اس کے نسل پرستانہ اقدامات کی حمایت کی ہے جبکہ سعودی عرب کی پروردہ وہابی دہشت گرد تنظیم نے داعش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے علاوہ پوری دنیا کے عوام اور بعض ملکوں کے حکمران تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے انتہا پسندانہ رویے کی وجہ سے برا بھلا کہتے ہی ہیں لیکن اب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے بھی ٹرمپ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسے احمق اور مسلمانوں کا دشمن قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش کی جانب سے امریکہ کیلئے ایک دھمکی آمیز آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں امریکہ کو حملوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ” احمق“ قرار دیا گیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق داعش کے ترجمان ابو حسن المہاجر کی جانب سے 37 منٹ دورانیے کا آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔داعش کے ترجمان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ دیوالیہ ہوچکا ہے اور اس کی تباہی کی علامتیں ہر شخص اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے، امریکہ پر ایک احمق و گھامڑ شخص حکمرانی کر رہا ہے جو ہر وقت اسلام کے خلاف جنگ پر تیار نظر آتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں دہشت گرد گروپ بناتا اور پھر ان کا تعاقب کرتا ہے اور اس طرح وہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی کا جواز پیدا کررہا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ سعودی عرب امیرکہ کا مخلص حامی ہے جو اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 اپریل 2017 - 22:46
سعودی عرب واحد ملک ہے جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کا دوست قراردیا اور اس کے نسل پرستانہ اقدامات کی حمایت کی ہے جبکہ سعودی عرب کی پروردہ وہابی دہشت گرد تنظیم نے داعش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق قراردیا ہے۔