مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کے بارے میں روس کا مؤقف ناقابل تغییر،اٹل اور فیصلہ کن ہےروس شام کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھےگا۔
ادھر روسی صدر کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ روس شام کے صدر بشار اسد کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھےگا۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا شام سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔
روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ ادلب میں کیمیاوی گیس کا حملہ خود دہشت گردوں کی کارروائی ہے اور وہابی دہشت گرد اپنےخلاف دباؤ کو کم کرنے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔ روسی ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں اور ادلب میں زہریلی گیس کا حملہ بھی دہشت گرد کی کارروائی ہے۔