مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ محسن رضائی نے امریکی فوج کی مرکزی کمان کے جنرل ویٹل کے اظہارات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق یا افغانستان نہیں ، ایران کے خلاف ہر قسم کی مہم جوئی امریکہ کے لئے پشیمانی کا باعث بنےگی۔امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ایران کے خلاف الزامات کی تکرار کرتے ہوئے فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ محسن رضائی نے کہا کہ امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ خلیج فارس میں ایران کی فعالیت پائدار امن و صلح کے لئے ہے اور ہم خلیج فارس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محسن رضائی نے امریکی جنرل کو مشورہ دیا کہ وہ علاقہ میں اپنے اتحادیوں کی غیر قانونی نقل و حرکت اور مداخلت کو روکنے کی کوشش کریں۔ محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ اپنی اور اپنے اتحادیوں کی رفتار کو درست کرے اور علاقہ میں غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہے ۔ امریکہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران ، عراق اور افغانستان نہیں ہے اور ایران کے خلاف ہر قسم کی مہم جوئی امریکہ کے لئے تباہ کن اور پشیمانی کا موجب بنےگی۔
اجراء کی تاریخ: 3 اپریل 2017 - 14:51
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ محسن رضائی نے امریکی فوج کی مرکزی کمان کے جنرل کے اظہارات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق یا افغانستان نہیں ، ایران کے خلاف ہر قسم کی مہم جوئی امریکہ کے لئے پشیمانی کا باعث بنےگی۔