مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی جس کے دوران داعش کمانڈروں سمیت 22 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ننگر ہار کے ضلع نازیاں میں گزشتہ روزدہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا افغان فورسز کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے وہابی دہشت گردوں نے کئی اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔۔
اجراء کی تاریخ: 26 مارچ 2017 - 12:36
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی جس کے دوران داعش کمانڈروں سمیت 22 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔