عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واشنگٹن میں داعش مخالف اتحاد کے اجلاس کے ضمن میں ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واشنگٹن میں داعش مخالفت اتحاد کے اجلاس کے ضمن میں ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی راہوں پر غور کیا گيا۔ عادل الجبیر کچھ عرصہ قبل عراق کے دورے کے دوران بھی عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔