امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن نے عید نوروز کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں نوروز کا جشن منانے والی تمام اقوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن نے عید نوروز کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں نوروز کا جشن منانے والی تمام اقوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں نوروز کی قدیم سنت منانے والی تمام اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوروز کامیابی اور سرسبز و شادابی کا مظہر ہے۔

ادھر امریکی صدر نے نسل پرستانہ اقدام کی بنا پر ایران سمیت  6 ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔