مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن برسلز میں نیٹو کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیٹو اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کے بجائے امریکہ کے نائب وزير خارجہ ٹیم شنن شرکت کریں گے۔ نیٹو کے وزراء خارجہ کا آئندہ اجلاس 5 اور 6 اپریل کو برسلز میں منعقد ہوگا۔