مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر آئندہ ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

مہر خبرررسان ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر آئندہ ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

اس ملاقات میں دونوں رہنما باہمی تعلقات کے فروغ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد مصر اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔