میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد نیوزی لینڈ کے ویزا کیلئے امریکی شہریوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد نیوزی لینڈ کے ویزا کیلئے امریکی شہریوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیٹ افئیر کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات کے فوری بعد امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے نیوزی لینڈ کی شہریت کے لئے ویب سائٹس وزٹ کیں جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال امریکی شہریوں کی جانب سے شہریت کے حصول کے لئے درخواستوں میں 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 8 نومبر 2016 سے 31 جنوری 2017 کے دوران 170 امریکی شہریوں نے نیوزی لینڈ کی شہریت کے لئے درخواست دی جب کہ اس کے مقابلے میں 8 نومبر 2015 سے 31 جنوری 2016 کے دوران صرف 100 امریکیوں نے نیوزی لینڈ کے ویزا کے لئے درخواست دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ویزا کے حصول کے لئے 8 نومبر 10 نومبر 2016 کے دوران 4 ہزار 146 امریکی شہریوں نے ویزا ویب سائٹ کا وزٹ کیا جب کہ 4 اکتوبر 2015 سے 6 اکتوبر 2016 کے دوران صرف 305 افراد نے ویب سائٹ وزٹ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2017 میں امریکا کے 34 ہزار 240 شہریوں نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور گزشتہ سال یہ تعداد 28 ہزار 992 تھی۔ امریکی شہریوں کے لئے نیوزی لینڈ کی شہریت کے لئے پہلے نیوزی لینڈ میں 5 سال کا قیام ضروری ہے ۔