پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ساہیوال جیل میں پھانسی پانے والے تین دہشت گردوں میں سید زمان،شاہ ولی اور محمد ذیشان شامل ہیں۔
فوجی عدالتوں کی جانب سے اب تک 161 دہشت گردوں کو سزا سنائی گئی ہے جن میں سے اب تک 21  دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ پاکستان میں صرف وہابی دہشت گرد دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ۔