مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع، ولیعہد اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلی امریکی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علامائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکہ اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 مارچ 2017 - 12:02
سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔