ترکی کی کئی یورپی ممالک کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں ترک وزير خارجہ کا دورہ سوئیزرلینڈ بھی ملتوی ہوگیا ہے اس سے قبل ہالینڈ نے ترکی کے وزیر خارجہ کے جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی تھی اور ترک سماجی امور کی وزیر کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی کئی یورپی ممالک کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں ترک وزير خارجہ کا دورہ سوئیزرلینڈ بھی ملتوی ہوگیا ہے اس سے قبل ہالینڈ نے ترکی کے وزیر خارجہ کے جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی تھی اور ترک سماجی امور کی وزیر کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل جرمنی نے ترکی کے وزیر انصاف کو ترک شہریوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی تھی اور ہالینڈ نے بھی ترکی کی سماجی امور کی وزیر فاطمہ سابان کو ملک سےنکال دیا جو ترک شہیروں سے خطاب کرنے کے لئے ہالینڈ پہنچیں تھیں جبکہ ہالینڈ نے ترک وزير خارجہ کے جہاز کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ترکی نے ہالینڈ کے سفارتخانہ کو بند کرنے کا حکم صادر کیا ۔ ترکی اور کئی یورپی  ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔