مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر کے مقام بروہ میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد ہندوستانی فوج نے فائرنگ روک دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی پاکستان کے زیر انتظآم کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2017 - 11:05
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔