مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وکی لیکس نے امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات ریلیزکرتے ہوئے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں امریکی قونصلخانہ ہیکروں کی مخفیگاہ رہا ہے اور سی آئی اے کے اہلکار یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی ہیکنگ کرتے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وکی لیکس نے امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات ریلیزکردی ہیں،سی آئی اہلکار یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی ہیکنگ کرتے تھے، جرمن شہرفرینکفرٹ میں امریکی قونصل خانہ سی آئی اے ہیکرزکامرکزتھا۔وکی لیکس کے مطابق ہیکروں کو امریکہ کی مکمل سرپرستی حاصل تھی اور انھیں امریکی حکومت کی طرف سے باقاعدہ سفارتی پاسپورٹ فراہم کئے گئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2017 - 20:49
وکی لیکس نے امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات ریلیزکرتے ہوئے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں امریکی قونصلخانہ ہیکروں کا مرکز اور ان کی مخفیگاہ رہا ہے، سی آئی اے کے اہلکار یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی ہیکنگ کرتے رہے ہیں۔