مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی جب کہ انہوں نے آپریشن رد الفساد کو بھی سراہا۔
اس موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج ایران اور پاکستان کے درمیان قائم تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔