پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث افغانستان کے صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث افغانستان کے صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزير خارجہ نے ای سی او کی وزراء کونسل کے 10 رکنی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ افغانستان کی وزارت خارجہ اور پاکستان نے پیر 27 فروری کو کہا کہ رکن ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کی اعلیٰ سطح کی نمائندگی کے بجائے پاکستان میں تعینات افغان سفیر اور صدر کے خصوصی ایلچی ڈاکٹر عمر زاخیلوال ای سی او میں شرکت کریں گے۔