امریکہ میں انسانی حقوق اور آزادی بیان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا ذرائع ابلاغ کے ساتھ ناروا سلوک شدت اختیار کرتا جارہا ہے وائٹ ہاؤس کی ایک بریفنگ سے دنیا کے کئی اہم براڈ کاسٹرز اور اخباری نمائندون کو نکال باہر کردیا گیا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں انسانی حقوق اور آزادی بیان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا ذرائع ابلاغ کے ساتھ ناروا سلوک شدت اختیار کرتا جارہا ہے وائٹ ہاؤس کی ایک بریفنگ سے دنیا کے کئی اہم براڈ کاسٹرز اور اخباری نمائندگان کو نکال باہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق  " گیگل "  کہلانے والی غیر رسمی بریفنگ سے پہلے وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ نے سی این این، نیویارک ٹائمز، بی بی سی اور دوسرے بڑے میڈیا ہاؤسز کے صحافتی نمائندوں کو باہر نکال دیا جبکہ یہ میڈیا بریفنگ بھی مرکزی پریس روم کے بجائے ایک چھوٹے کمرے میں دی گئی۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس شون اسپائسر نے ان صحافیوں کے نکالے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جس پر ایسوسی ایٹڈ پریس، یو ایس اے ٹوڈے اور ٹائم میگزین کے نمائندوں نے بھی اس بریفنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں اس وقت انسانی حقوق ، آزادی بیان اور جمہوریت کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔