مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سسے نقل کیا ہے کہ عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد المعولی تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اقدامات اور یہودی بستیوں کی تعمیر عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ عمان کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے تہران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو متحدہ ہوکر مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر متوقف کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لانے چاہییں ۔ اس نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل اقدامات عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔اس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق بھر پور دفاع کررہے ہیں لیکن افسوس کے ان کے دفاع کو دہشت گردی قراردیا جارہا ہے اور جو دہشت گردہیں ان کی حمایت کی جارہی ہے اس نے کہا کہ ہم سب فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 فروری 2017 - 20:23
عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد المعولی نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اقدامات اور یہودی بستیوں کی تعمیر عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔