یمن کے صوبہ صنعا میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک مجلس عزا پرمجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملہ کرکے 5 خواتین کو شہید اور متعدد افراد کو کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صنعا میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے خواتین کی ایک مجلس عزا پرمجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملہ کرکے 5 خواتین کو شہید اور متعدد خواتین کو زخمی کردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے ارحب علاقہ میں وحشیانہ بمباری کی 5 خواتین شہید اور متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے ماہ مہینہ پہلے بھی دارالحکومت صنعا میں ایک مجلس عزا پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہزآر افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔