مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں لیویز اہلکاروں نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے جبکہ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اورزخمی ہوگیا پاکستان میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرغلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مرکزی دفترکے مرکزی دروازے پردھماکے کے نتیجےمیں ایک لیویزاہلکار ہلاک جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پرآنے والے دوافراد نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرمیں داخل ہونےکی کوشش کی تووہاں تعینات لیویزاہلکاروں نے انہیں روکنے کا حکم دیا جس پرایک نے خود کو وہیں بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرکا مرکزی دروازہ عام افراد کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2017 - 11:13
پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں لیویز اہلکاروں نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے جبکہ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اورزخمی ہوگیا پاکستان میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں ۔