مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، عمان کے بادشاہ کی دعوت پر عمان روانہ ہوگئے ہیں عمان کے بعد صدر حسن روحانی کویت کا دورہ بھی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی پہلے مسقط میں عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس کے بعد صدر حسن روحانی امیر کویت کی سرکاری دعوت پر کویت کا دورہ کریں گے ایرانی صدر اس سفر میں کویت کے امیر اور دیگر کویتی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چيت کریں گے۔ بعض وزراء اور اقتصادی وفد بھی اس سفر میں صدر حسن روحانی کے ہمراہ ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2017 - 09:11
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، عمان کے بادشاہ کی سرکاری دعوت پر عمان روانہ ہوگئے ہیں عمان کے بعد صدر حسن روحانی کویت کا دورہ بھی کریں گے۔