مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل بروزجمعہ 10 فروری مطابق 22 بہمن سن 1395 ہجری شمسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جائے گي۔ مراجع عظام ، علماءکرام ، سیاسی احزاب ، ادارونں ، تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات نے عوام کو ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ کل ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ریلیوں میں مرد و خواتین اور بچے اور بوڑھے سبھی شرکت کریں گے ۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار خبریں بنانے کے لئے موجود ہیں۔ بہمن ماہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و عظمت کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا ہمینہ ہے یہ بہمن کا مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو باطل طاقتوں اور قوتوں پر عظیم اور تاریخی کامیابی اور فتح نصیب ہوئی۔
اجراء کی تاریخ: 9 فروری 2017 - 22:45
کل بروز جمعہ 10 فروری مطابق 22 بہمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جائے گي۔ مراجع عظام ، علماءکرام ، سیاسی احزاب ، ادارونں ، تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات نے عوام کو ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔