مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ کی طرف سے ایران کو دہشت گردی کا سرپرست قراردینے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کا یہ الزام درست نہیں ہے کیونکہ ایران دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ ممالک کی درخواست پران کی مدد کررہا ہے۔کرملین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے بارے میں روس امریکی مؤقف سے متفق نہیں ہے۔ روسی ترجمان نے کہا ہے کہ روس کے ایران سے دوستانہ تعلقات ہیں،ہم وسیع معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ۔ حالیہ ایران امریکہ کشیدگی قابل تشویش ہے، اس طرح خطے کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ روس نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو بھی غیر تعمیری قراردیا ہے۔
روسی ترجمان نے واضح کیا کہ یہ بات خفیہ نہیں کہ کئی عالمی مسائل پر ماسکو اور واشنگٹن کی رائے ایک دوسرے سے متصادم ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 فروری 2017 - 11:24
روس نے امریکہ کی طرف سے ایران کو دہشت گردی کا سرپرست قراردینے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کا یہ الزام درست نہیں ہے کیونکہ ایران دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ ممالک کی درخواست پران کی مدد کررہا ہے۔