مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ترکی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر داعش سے منسلک 400 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک پولیس کے مطابق اس نے ترکی کی سرحد پر شانلی اورفہ شہر سے زیادہ تر دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ترکی کا یہ شہر شام کی سرحد پر واقع ہے۔ترک حکومت کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اس وقت ترکی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2017 - 18:27
ترکی کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ترکی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر داعش سے منسلک 400دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔