مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکی اور صہیونی نواز بادشاہ شاہ سلمان نے اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ہے۔رائے الیوم نے اسرائيلی کابینہ کے وزیر 'ایوب القراء " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور امریکہ کے نئے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دستور پر سعودی عرب کے بادشاہ عنقریب اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیں گے۔ اسرائيلی کابینہ کے وزیر 'ایوب القراء " کےمطابق اسرائیل اور سعودی عرب کا ایران کے بارے میں نکتہ نظر مشتر ہے اور دونوں ممالک ایران کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ اسرائيلی وزیر کے مطابق اسرائیل خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ ملکر ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکی صدر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب واحد عربی ملک ہے جو فلسطینیوں کو ان کے اہداف تک نہ پہنچنے میں اسرائیل کی مدد کرتا رہا ہے اور مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں سعودی عرب کی اسرائيل کے حق میں تلاش و کوشش قابل تقدیر ہے اس نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اس وقت عرب ممالک کا مسئلہ نہیں رہا اور عربوں کے ایجنڈے سے مسئلہ فلسطین محو ہوگيا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 فروری 2017 - 20:10
سعودی عرب کے امریکی اور صہیونی نواز بادشاہ شاہ سلمان نے اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ہے۔