مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عشر فجر کی آمد کے موقع پر امیر کبیر، ناہید 1 اور سامان 1 سیٹلائٹس کی رونمائی کی۔ صدر حسن روحانی کے ہمراہ اس موقع پر وزیر دفاع اور وزیر ٹیلی کمیونیکیشنز بھی موجود تھے ناہید 1 ملک کا ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے۔ امیر کبیر سیٹلائٹ امیر کبیر یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے جو تصویر برداری کی بھر پورصلاحیت رکھتا ہے جبکہ سیٹلائٹ سامان 1 کا کام ایک سیٹلائٹ کو نچلے مدار سے اونچے مدار میں منتقل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کی فضائي امور میں ترقی اور پیشرفت کاسلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2017 - 13:11
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عشر فجر کی آمد کے موقع پر امیر کبیر، ناہید 1 اور سامان 1 سیٹلائٹس کی رونمائی کی۔