مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سےفرانس کے وزير خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خيال کیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات فروغ دینے پر تاکید کی ۔ فرانس کے وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلی اقتصادی وفد بھی تہران کے دورے پر ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، ایرانی اسپیکر لاریجانی اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
اجراء کی تاریخ: 31 جنوری 2017 - 20:27
تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سےفرانس کے وزير خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خيال کیا۔