عراق میں دہشت گردوں کے خلاف بر سرپیکار رضاکار فورس (حشدالشعبی ) نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک اور عراق کے شہریوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور امریکہ میں داخلے پر پابندی کے پیش نظر فوری طور پر امریکی شہریوں کو عراق سے نکال دے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف بر سرپیکار رضاکار فورس (حشدالشعبی )  نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم ممالک  اور عراق کے شہریوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور امریکہ میں داخلے پر پابندی کے پیش نظر فوری طور پر امریکی شہریوں کو عراق سے نکال دے۔

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردے۔ حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کو امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ عراق میں موجود امریکی شہریوں کو بھی نکال دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کو عراقی شہریوں پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق امریکہ میں سات ممالک کے شہریوں کے داخلے پرعارضی  پابندی لگادی گئی ہے ۔