مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ آنےکے خواہش مند افراد کی سخت جانچ پڑتال کے آرڈر پر دست خط کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ چھان بین کےنئےطریقوں سے انتہاپسند دہشت گردامریکہ نہیں آسکیں گے، اب صرف وہ لوگ امریکہ آئیں گے جو ہمارے ملک سے پیار کرتے ہیں۔
حکم نامے کے مطابق شامی پناہ گزینوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگائی گئی ہے، ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ ، سوڈان،شام اور یمن کے افراد کے ویزا، اجرا پر بھی 30 دن کی پابندی ہوگی ۔
اجراء کی تاریخ: 28 جنوری 2017 - 08:44
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کردیئے ہیں۔