مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک کی قیادت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے ۔ برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموگرینی نےواضح کیاکہ امریکی سفاتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کی صورت میں وہ تل ابیب سےاپنے وفدمنتقل نہیں کریں گے۔ ایسے یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے دنیا کے بڑے حصے پرسنگین اثرات مرتب ہوں۔
ادھرنومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین پر تنقید کےبعدفرانس کے صدر فرانسوااولاند کاردعمل بھی سامنےآیاہے، فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ یورپ بین البراعظمی تعاون چاہتاہے ہماری اقدار اور مفادات کو ترجیح حاصل ہے۔ یورپی یونین کواپنے معاملات چلانے کیلئے امریکہ جیسے کسی غیررکن ملک کےمشورے کی ضرورت نہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2017 - 11:23
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک کی قیادت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے ۔