مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں انھیں عالم اسلام کی ایک عظیم اور ممتاز شخصیت قراردیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ہمیشہ اسلامی مزاحمتی تحریکوں بالخصوص لبنانی اور فلسطینی تنظیموں کے اہم حامی رہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر رہبر معظم اور ایرانی قوم کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔