مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ 2016کے آخر تک افغانستان کی جنگ میں امریکہ کے 2 ہزار 247 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ 2001 ء میں افغانستان پر امریکی حملے سے لے کر اب تک تقریباً20ہزار 200 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ اس وقت افغانستان میں امریکہ کے 9 ہزار 800 فوجی موجود ہیں لیکن پروگرام کے مطابق ان کی تعداد کم کرکے 8ہزار 400 کردی جائے گی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق افغانستان میں یورپی یونین کی پولیس کا مشن ختم ہوگیا ہے۔ یہ مشن 2007 میں شروع ہوا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 3 جنوری 2017 - 12:16
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ 2016کے آخر تک افغانستان کی جنگ میں امریکہ کے 2 ہزار 247 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔