اجراء کی تاریخ: 3 جنوری 2017 - 11:55

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ فریقین نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی اور سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی موضوعات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔