مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور ناممکن ہےجب کہ غلط کام کرنا انتہائی آسان ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم تشویش ناک صورتحال سے گزررہے ہیں، پاکستان کے شہری بیرون ملک میں دہشت گردی میں پکڑے گئے اور بدنامی پاکستان کی ہوئی، پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ غیر ملکیوں کے ہاتھ میں جارہے تھے جب کہ گزشتہ دور حکومت نے انتہائی دلیری سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیے جو انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور ناممکن جب کہ غلط کام کرنا انتہائی آسان ہے تاہم حکومت نے جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر خصوصی توجہ دی، جعلی شناختی کارڈ نادرا کے اندر سے ہی کچھ لوگوں نے بنائے ۔
اجراء کی تاریخ: 31 دسمبر 2016 - 11:22
پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل اور ناممکن ہےجب کہ غلط کام کرنا انتہائی آسان ہے۔