امریکہ اور روس کے درمیان ایک بار پھر سرد جنگ کا آغاز ہوگيا ہے امریکہ نے35 روسی سفارتکاروں کوملک چھوڑنےکاحکم دے دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان ایک بار پھر سرد جنگ کا آغاز ہوگيا ہے  امریکہ نے35 روسی سفارتکاروں کوملک چھوڑنےکاحکم دے دیاہے۔ امریکہ نے 2روسی انٹیلی جنس ایجنسیوں پربھی پابندیاں عائدکردی ہیں ، نیویارک اور میری لینڈ میں روس انٹیلی جنس ایجنسیز کے2 کمپائونڈز کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے ۔وائٹ ہاوس کے مطابق ان اقدامات کی منظوری صدراوبامہنے دی ہے۔ امریکہ نے امریکی صدارتی  انتخابات میں روس پر مداخلت کا الزام عآئد کیا جسے روس نے مسترد کردیا لیکن امریکہ نے اس کے باوجود روس کے 35 سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دےدیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ دوسرے ممالک کے انتخابات غپر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے لیکن پہلی بار ہے کہ روس پر امریکی صدارتی ناتخآبات میں مداخلت کا الزام عآئد کیا ہے۔