مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل کے حملے میں سعودی عرب کے کرائے کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں یمنی فورسز اور دفاعی کارروائياں جاری ہیں۔ یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی رعب کے کرائے کے فوجیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 دسمبر 2016 - 17:29
یمن کے صوبہ تعز میں یمنی فورسز اور قبائل کے حملے میں سعودی عرب کے کرائے کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔