اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2016 - 12:44

روس اور ترکی نے شام کے پورے ملک میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ترکی اس سے قبل وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کرتا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور ترکی نے شام کے پورے ملک میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ترکی اس سے قبل وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کرتا رہا ہے۔ یہ جنگ بندی حلب میں ہونے والی جنگ بندی اور اس کے بعد حلب کی ازادی کے سلسلے کی کڑي ہے شام بھر میں جنگ بندی پر ترکی اور روس نے اتفاق کرلیا ہے روس اور ترکی کے اس اتفاق کو شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے لئے مہلک ضرب قراردیا جارہا ہے ترکی ناکام فوجی بغوت کے بعد امیرکی اتحاد سے ٹوٹ کر روسی اور ایرانی اتحاد میں شامل ہوگيا ہے۔ ترکی کے صدر نے سعودی عرب اور قطر کو بھی ایرانی اور روسی اتحاد میں شامل ہونے ک دعوت دی ہے۔