مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر یمنی فورسزاور قبائل نے سعودی عرب سے وابستہ مزدوروں اور دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے67 سعودی مزدوروں اور دہشت گردوں کو جہنم پہنچا کردیا ہے۔
یمنی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب اور یمن کے فراری صدرمنصور ہادی سے وابستہ 67 مزدوروں کو ہلاک کردیا گيا ہے یہ عناصر الفرقان بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھی یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ تعز میں سعودی عرب اور ہادی منصور سے منسلک 80 مزدوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ فضائی حملوں کے باوجود سعودی عرب کو مختلف محاذوں پر شکست کا سامنا ہے حالانکہ یمن جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کو کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی جبکہ بہیمانہ جرائم کے سلسلے میں سعودی عرب کی فائل سنگين تر ہوتی جارہی ہے۔۔