ہندوستان نے جیشِ محمد اور اس کے سربراہ مسعود اظہر پر رواں برس جنوری میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی فرد جرم عائد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے جیشِ محمد اور اس کے سربراہ مسعود اظہر پر رواں برس جنوری میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی فرد جرم عائد کردی۔ ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے الزام عائد کیا ہے کہ 2 جنوری کو ایئر بیس میں داخل ہونے والے چاروں مسلح افراد ’پاکستانی شہری‘ تھے جبکہ جیشِ محمد کے اہم رہنما مسعود اظہر اس حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ ہندوستانی ٹرائل کورٹ میں پیش کی جانے والی چارج شیٹ میں 18 گھنٹے طویل اس حملے اور ایئربیس پر دہشت گردوں کے قبضے سے متعلق تمام تفتیش شامل ہے۔ رواں سال جنوری میں بھارتی ایئربیس پر ہونے والے اس حملے میں 7 ہندوستانی سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔