مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نا معلوم افراد نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیں سری نگر کے علاقے پمپور کے قریب نیشنل ہائی وے پرنا معلوم افراد نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہندوستانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہندوستانی فوج نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھی پمپور کے علاقے میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2016 - 19:14
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نا معلوم افراد نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔