مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ٹیلیفون پر گفتگو میں حلب کی آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ایرنی صدر نے کہا کہ شام میں جاری دہشت گردی کے خلاف ایران شام کی مدد جاری رہے گی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ شام سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران شامی عوام اور حکومت کی مدد جاری رکھے گا۔ اس گفتگو میں شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف ایرانی حکومت اور عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلب میں کامیابی شام سے دہشت گردوں کے خآتمہ کا پیش خیمہ ہے اور شامی حکومت اور عوام دہشت گردوں کا ملک سے مکمل خاتمہ کرنے کا عزم بالجزم کررکھا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 دسمبر 2016 - 20:39
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے صدر باشار اسد کو حلب کی آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔